پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز شروع ہونے سے قبل کیوی ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا ہفتہ 29 مارچ سے آغاز ہو رہا ہے اور افتتاحی میچ نیپئر میں کھیلا جائے گا۔
تاہم سیریز کے آغاز سے قبل میزبان ٹیم کو بڑا دھچکا پہنچا ہے اور نیوزی لینڈ ون ڈے ٹیم کے کپتان ٹام لیتھم ہاتھ کی انجری کے باعث پوری سیریز سے ہی باہر ہو گئے ہیں۔
نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹام لیتھم نیٹ پریکٹس کے دوران دائیں ہاتھ میں گیند لگنے کے باعث فریکچر ہوا جس کے باعث وہ پاکستان کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکیں گے۔
کیوی بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں قیادت کرنے والے مائیکل بریسیول کو ٹام لیتھم کی جگہ ون ڈے ٹیم کی قیادت سونپی ہے جب کہ زخمی کپتان کی جگہ ہنری نکلز کو شامل کیا گیا ہے۔
بورڈ کے جاری اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کیوی بلے باز ول ینگ صرف پہلے ون ڈے میچ میں دستیاب ہوں گے، وہ بچے کی ولادت کی وجہ سے باقی میچز نہیں کھیلیں گے۔
ول ینگ کی جگہ اگلے میچز میں رہیز ماریو اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو پانچ ٹی 20 میچوں کی سیریز میں چار ایک سے شکست دی ہے۔
نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آخری ٹی 20 میچ میں ہرا کر سیریز چار ایک سے جیت لی