تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

کورونا پابندیاں؛ وزیراعظم نیوزی لینڈ کی شادی ملتوی

نیوزی لینڈ میں کورونا کی نئی لہر کے پیش نظر اٹھائے گئے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے وزیراعظم جیسنڈرا نے شادی ملتوی کر دی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا کیسز سامنے آنے پر ریٹ الرٹ کا اعلان کیا گیا ہے اور ملک بھر میں سرحدوں کی بندش اور سفری پابندیوں کا نفاذ کر کے ایس او پیز جاری کیے گئے ہیں۔

آکلینڈ میں اومیکرون کے 9 کیسز رپورٹ ہونے پر احتیاطی تدابیر کو بڑھا دیا گیا ہے اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہیں۔

ایسے میں وزیراعظم جیسنڈرا نے شادی ملتوی کر دی ہے۔ آئندہ دنوں میں وزیراعظم کی شادی شمالی جزیرے کے مشرقی ساحل پر ہونا تھا۔

40 سالہ جیسنڈا 44 سالہ ٹی وی شو کے میزبان کلارک گیفولڈ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی، جیسنڈا آرڈرن اور کلارک گیفولڈ کی ملاقات 7 سال قبل اُس وقت ہوئی تھی جب کلارک پارلیمان میں کسی قانونی تبدیلی کے حوالے سے اپنی شکایت درج کروانے آئے تھے۔

جیسنڈا نے مقامی ریڈیو کو بتایا تھا انھوں نے مل کر شادی کی تاریخ طے کر لی ہے، تاہم اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم نے ابھی کسی کو اس کے بارے میں بتایا ہے، ہاں مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہمیں شاید کچھ دعوت نامے بھیجنے چاہئیں۔

واضح رہے کہ جیسنڈا آڈرن نیوزی لینڈ کی سب سے کم عمر وزیر اعظم بن گئی تھیں جب انھوں نے 2017 میں اقتدار سنبھالا، وہ وزارت عظمیٰ کے عہدے پر رہتے ہوئے ماں بننے والی چند رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔

Comments

- Advertisement -