تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

اسپتال سے چوری ہونے والا نومولود پانچ روز بعد برآمد

نئی دہلی: پانچ روز قبل اسپتال سے چوری ہونے والے نومولود کو نامعلوم اغوا کار تھانے کے احاطے میں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع اندور کے سرکاری اسپتال سے پانچ روز قبل نوزائیدہ بچہ اغوا ہوا تھا، نومولود کے اغوا کے بعد پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور بچے کی تلاش کے لئے چار ٹیمیں تشکیل دی گئیں، اس کے علاوہ مقامی نیوز کے زریعے بچے کی گمشدگی کی رپورٹ شائع کیں گئیں۔

پولیس کی جانب سے بچے کی تلاش پانچ روز تک جاری رہی مگر انہیں کامیابی نہ ملی، آج صبح جب صفائی کا عملہ تھانے سنیوگیتا گنج تھانے پہنچا تو وہ یہ دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے کہ تھانے کے احاطے میں ایک نوزائیدہ زندہ حالت میں موجود ہے، جس پر صفائی کے عملے نے فوری طور پر پولیس حکام کو اطلاع دی۔ Newborn missing from Bharatpur govt hospital found after three days -  jaipur - Hindustan Timesمقامی تھانے کے پولیس افسر نے جانچ پڑتال کی تو معلوم ہوا کہ یہ اندور کے اسپتال سے اغوا ہونے والا بچہ ہے، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے اسے صحت مند قرار دیا۔

 

دوسری جانب پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا کہ پولیس کے دباؤ کے باعث ملزمان بچے کو تھانے کے احاطے میں چھوڑ کر فرار ہوئے، تاہم ملزمان کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  ترکی : اسپتال سے نومولود بچہ غائب ہونے پر والدین کی دردناک کہانی

واضح رہے کہ پانچ روز قبل بچے کو خاتون نرس طبی معائنے کے نام پر اپنے ساتھ لے گئی تھی، جس کے بعد سے بچے کی تلاش جاری تھی۔

Comments

- Advertisement -