ضمنی الیکشن میں کامیاب نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے 16 ارکان سے حلف لیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ضمنی الیکشن میں کامیاب نومنتخب اراکین پنجاب اسمبلی نے حلف اٹھا لیا اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے 16 ارکان سے حلف لیا۔ حلف لینے والوں میں پی ٹی آئی کے 15 اور ایک آزاد رکن شامل ہیں۔
ن لیگ کے 4 نومنتخب اراکین اسمبلی نے حلف اٹھانے کے لیے نہیں آئے جب کہ شاہ محمود قریشی اپنے صاحبزادے زین قریشی کی تقریب حلف برداری دیکھنے کے لیے اسمبلی گیلری میں موجود رہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے ڈی سیٹ ہونے کے باعث پنجاب کے 20 حلقوں میں 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی نے 15، ن لیگ نے 4 اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب ضمنی الیکشن: پی ٹی آئی نے 15 نشستیں جیت لیں، ن لیگ نے شکست تسلیم کر لی
نتائج کے بعد پی ٹی آئی کے پاس اپنا وزیراعلیٰ لانے کے لیے نمبر گیم پورا ہوگیا ہے اور کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے چوہدری پرویز الہٰی پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں۔