دبئی میں 26 سالہ برطانوی تارکین وطن ریس نے رواں ہفتے کے اوائل میں شادی کی اور اس کے بعد وہ مہزوز کی قرعہ اندازی میں دس ملین درہم کا گرانڈ پرائز جیت گیا۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریس چار سال پہلے پہلی بار دبئی آیا اور اس وقت ایک جم میں کام کر رہا ہے وہ گزشتہ ہفتے منعقدہ 84ویں قرعہ اندازی کے دوران جیت گیا۔
انہوں نے جمعرات کو اپنی دیرینہ برطانوی گرل فرینڈ سے شادی کی اور آج ایک پریس کانفرنس کے دوران ماہوز سے چیک وصول کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب پتا چلا کہ جیت گیا ہوں تو یہ ایک مختلف منظر تھا۔
دلہے کا کہنا تھا کہ محزوز کی طرف سے ایک تصدیقی ای میل موصول ہونے کے بعد میں ایک منٹ سے زیادہ کے لیے دم بخود رہ گیا پھر میں اپنی گرل فرینڈ کے پاس بھاگا اسے اپنا فون دیا اور وہ رو پڑی۔
ریس کا کہنا تھا کہ میں اس رات سو نہیں سکا ہم نے اپنے والدین کو بلایا یہ ایک خواب جیسا تھا اب ہم ہم زندگی کے لیے تیار ہیں۔
برطانوی نوجوان نے کہا کہ ہم دبئی میں ہی رہنا جاری رکھیں گے اور برطانیہ میں جائیدادیں خریدیں گے اپنا کام نہیں چھوڑوں گا اور بیوی کو نئی گاڑی بطور تحفہ دوں گا۔