تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

براہ راست نشریات کے دوران نیوز اینکر آپے سے باہر، ویڈیو وائرل

امریکا میں براہ راست نشریات کے دوران نیوز اینکر آپے سے باہر ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست میکسیکو سے تعلق رکھنے والا ایک نیوز اینکر براہ راست نشریات کے دوران غصے میں آگیا اور سیگمنٹ کے دوران چیخنے چلانے لگا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیوز اینکر چیختے ہوئے اینٹی ویکسرز کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے کا کہہ رہا ہے۔

نیوز اینکر نے کہا کہ اگر آپ نے ویکسین نہیں لگوائی تو آپ بے وقوف ہیں چہرے پر ماسک پہنیں۔

لیونارڈو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

نیوز اینکر نے بعدازاں ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کیمرے پر چیخنے کا افسوس ہے لیکن کبھی کبھی آپ کو لوگوں کو سمجھانے کے لیے چیخنا پڑتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے اتنی زیادہ اموات اور کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور اب ہم ملکی تاریخ کے بدترین ہفتے کا سامنا کررہے ہیں لہٰذا میں نہیں جانتا کہ ہم کس حد تک سمجھ سکتے ہیں کہ یہ بہت سنگین ہے۔

سینئر اینکر نے مزید کہا کہ انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ ان کے غصے کے لیے انہیں پاگل کہا جائے لیکن لوگوں کو وبا سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -