تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

"نواز شریف نےثابت کیا کہ وہ قیادت کے اہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھے ہی نہیں”

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناراض لیگی ارکان نے اپنی توپوں کا رخ مریم نواز اور نواز شریف کی جانب کردیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے ناراض رہنما جلیل شرقپوری نے کہا کہ میاں صاحب سچے ہیں تو عدالتوں کاسامنا کریں،اس میں کوئی بری بات نہیں، میاں صاحب کیساتھ ناانصافی ہورہی ہےتو میدان میں رہیں، اگرنوا زشریف وطن واپس نہیں آتے تو ہم سمجھتے ہیں کہ "دال میں کچھ کالا” ہے۔

جلیل شرقپوری نے کہا کہ آج ووٹ کی اکثریت عمران خان اور عثمان بزدار کے پاس ہے، اگر موجودہ حکومت سے مہنگائی کنٹرول نہیں ہوتی تو اگلے الیکشن میں عوام ان سے جواب لےگی، اپوزیشن کے جلوس نکالنے سے ملک میں افراتفری اور انتشارپھیلے گا۔نیوز کانفرنس میں ناراض لیگی رہنما جلیل شرقپوری نے دبنگ اعلان کیا کہ یہاں موجود ہم پانچ ارکان استعفے دینے کو تیار ہیں، ساتھ ہمارا مطالبہ ہے کہ مریم نواز دیگر اراکین کے استعفے سامنے لاکر اپنے وعدے پورے کریں، استعفے دینا چاہتے ہیں تو دیں اور اپنی بات سچ ثابت کریں، ایک طرف استعفے دوسری طرف سینیٹ الیکشن کی بات کرتےہیں، انہیں اسمبلیوں سے مولانا صاحب سینیٹر بن کر آجاتے ہیں تو پھر سب حلال ہوجائیگا۔

پی پی اور نون لیگ گٹھ جوڑ، اشرف انصاری کا کرارا وار

نیوز کانفرنس سے لیگی رہنما اشرف انصاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےاس ملک اور پارٹی کےلیے اپناخون دیاہے، جس پارٹی کے لیےخون دیا اس پر اب میاں صاحب آپ کو قبضہ نہیں کرنے دیں گے، اور نہ ہی میاں صاحب کو ملک میں عورت کی حکمرانی کی راہ ہموار نہیں کرنےدینگے، لندن میں بیٹھ کر نواز شریف ملکی سلامتی کے اداروں پر الزام لگا رہےہیں ،قیادت کو ایسی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

اشرف انصاری کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں نے ملک وقوم پریلغار کی ہوئی ہے، ایسی صورت حال میں ہمیں قائد اعظم کا سا لیڈر چاہیےجس نے اسلام دشمنوں کےسامنےکھڑےہوکر ٹرینڈ سیٹ کیا، میاں صاحب کب تک آپ ملک وقوم کی آنکھوں میں دھول جھونکیں گے۔

اشرف انصاری نے نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف نے ثابت کیا کہ وہ قیادت کےاہل نہیں رہے بلکہ کبھی تھےہی نہیں، پرویز مشرف کا دور میں بھی نوازشریف ساتھیوں کو چھوڑ کر چلےگئے اور قوم سےکہا کہ ہمیں جلاوطنی پر مجبور کیا گیابعد میں پتہ چلا معاہدہ کرکےگئے، کئی ماہ سے کہا جارہا ہے کہ میاں صاحب بیمارہیں ماشااللہ وہ ہم سےزیادہ صحت مندہیں۔

اشرف انصاری نے کہا کہ ہم نے الیکشن اس بیانیےکےساتھ لڑےکہ پیپلزپارٹی ملک دشمن جماعت ہے، انہوں نے33سال کی ساری باتیں بھلادیں اور پیپلزپارٹی سےشیروشکرہوگئے، ہماری نیت میں کوئی کھوٹ نہیں ہم جو کرتےہیں سامنےکرتےہیں، ایک مخصوص لابی پارٹی پر قبضہ کیے ہوئے ہے یہ بات مجھےسمجھ نہیں آتی تھی، جوجتنابڑا قبضہ گروپ تھ اوہ قیادت کےاتنا ہی قریب تھا، نعرہ قوم کی خدمت کا تھا اصل مقصدتھا کہ مال بناؤ۔

یہ توشروع سےہی "را” کے ایجنٹ ہے، نشاط ڈاہا

نیوز کانفرنس میں موجود ایک اور ناراض رکن نشاط ڈاہا نے نواز شریف کو را کا ایجنٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تو شروع سےہی "را” کے ایجنٹ ہے، میں یہ ثابت کرسکتاہوں کہ یہ "را” کےایجنٹ ہیں، کھبی ایسا ہوا ہے کہ کوئی بھی بنا ویزے کے آئے، شادی میں شرکت کرے اور کھانا کھائے۔

نشاط ڈاہا کا کہنا تھا کہ یہ مسلم لیگ پاکستان نہیں ہے” مسلم لیگ نوازشریف” ہے، انہوں نے ماضی میں گندم 1400روپےخرید کرکے700،800میں افغانستان کو دی، 16،17اور2018میں گندم 1400خریدکرافغانستان کو800میں کیوں دی گئی؟ اس کا جواب دیا جائے۔

Comments

- Advertisement -