اشتہار

سعودی عرب سے بری خبر!

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی عرب میں کورونا وائرس کے یومیہ کیسز کی تعداد 3 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی۔

مملکت میں کورونا کیسز کنٹرول میں آنے کے بعد یکدم بے قابو ہو رہے ہیں۔گزشتہ دو روز سے تین ہزار سے زائد کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سعودی عرب میں کووڈ19 اس حد تک قابو میں آگیا تھا کہ روزانہ صرف 40 سے 50 کیسز سامنے آتے تھے لیکن گزشتہ روز 3 ہزار 168 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

- Advertisement -

مملکت کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کورونا کے دو مریضوں کی اموات بھی ہوئیں۔

New COVID-19 cases in Saudi Arabia stay above 3000 for second straight day

سعودی عرب میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 68 ہزار 168 ہوگئی اور اب تک 8 ہزار 888 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

گزشتہ روز 608 مریضوں نے کورونا کو شکست دی جس کے بعد کووڈ 19 سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 44 ہزار 161 ہوگئی ہے۔

مملکت میں کورونا کے فعال کیسز میں سے 117 مریضوں کی حالت تشویش ناک ریکارڈ کی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں