تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں، وزارت داخلہ نے وضاحت کر دی

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے مشین ریڈایبل پاسپورٹ کی فیس میں اضافے کی خبروں پر وضاحتی بیان جاری کر دیا۔

وزارت داخلہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مشین ریڈایبل پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بے بنیاد ہیں، پاسپوٹ کی فیسوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، حکومت نے شہریوں کے لیے ای پاسپورٹ جاری کرنے کی منظوری دی۔

ترجمان کے مطابق ای پاسپورٹ سہولت کا اجرا فی الحال نہیں کیا گیا، محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے حال ہی میں ای پاسپورٹ کی فیس مقرر کی تھی، مقررہ فیس صرف ای پاسپورٹ کے اجرا پر لاگو ہوگی جبکہ باقی فیسیں پرانی ہیں۔

یاد رہے کہ دو ہفتے قبل ہی وفاقی حکومت نے 36 اور 72 صفحات کے ای پاسپورٹس کے لیے فیسیں شیڈول کا اعلان کیا تھا جس کا اطلاق ڈپلومیٹیک، آفیشل اور آرڈنری کیٹیگری کے لیے کیا گیا تھا۔

36 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 9 ہزار، ارجنٹ فیس 15 ہزار روپے، 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو، اور ارجنٹ کے لیے 22 ہزار 5 سو روپے فیس مقرر کی گئی۔

جبکہ 72 صفحات کے 5 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 16 ہزار 5 سو، اور ارجنٹ 27 ہزار 5 سو روپے ہوگی، جب کہ 10 سالہ ای پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750، اور ارجنٹ فیس 40 ہزار 5 سو روپے ہوگی۔

فیس کی ادائیگی نیشنل بینک، موبائل ایپ، موبی کیش اور ایزی پیسہ سے بھی کی جا سکتی ہے۔

حکومت کا کہنا تھا کہ عام شہریوں کو ای پاسپورٹ کا اجرا موجودہ پاسپورٹ کی مدت کے اختتام پر کیا جائے گا، ابتدائی طور پر ای پاسپورٹس اجرا کا آغاز صرف اسلام آباد سے کیا جا رہا ہے، ملک بھر کے دیگر پاسپورٹ دفاتر سے ای پاسپورٹ اجرا کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -