تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

کورونا کی نئی لہر سر اٹھانے لگی، پھر پابندی عائد، غیرملکیوں کیلئے مشکلات!

کویت سٹی: عالمی کورونا وبا کی نئی لہر کے پیش نظر ‘کمرشل وزٹ ویزا’ اب ‘ورک ویزے’ میں تبدیل نہیں ہوگا، کویتی حکام نے پابندی عائد کردی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کویت نے کووڈ19 کی لہر سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دینے کا حکم جاری کر دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کویت کی پبلک اتھارٹی برائے افرادی قوت نے کمرشل وزٹ ویزا پر کویت آنے والے تارکین وطن کے لیے ورک پرمٹ جاری کرنا بند کردیا ہے۔

کویت: کمرشل وزٹ ویزا کی ورک ویزا میں منتقلی روک دی گئی

کویت میں قائم کورونا ایمرجنسی کمیٹی نے گزشتہ ہفتے ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ یورپی ممالک میں کورونا کی نئی لہر پھیل رہی ہے اسی سبب کویت نے مذکورہ اقدام اٹھایا ہے تاکہ وبا کو پھیلاؤ نہ ہوسکے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ اکتوبر میں کویتی وزراء کی کونسل نے کویت کو ہر قسم کے ویزوں کا اجراء دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا تھا اور اتھارٹی نے کمرشل وزٹ ویزوں کو ورک ویزا/پرمٹ میں منتقل کرنے کی اجازت دی تھی لیکن اب فیصلہ واپس لے لیا گیا۔

آج سے خودکار نظام کے ذریعے کسی بھی نئی منتقلی پر خود بخود پابندی عائد کر دی جائے گی۔

Comments

- Advertisement -