تازہ ترین

نیویارک، مودی کے خلاف مظاہرے، عوام کی بڑی تعداد جمع ہونے کا امکان، ایڈوائزری جاری

نیویارک: 27 سمبر کو نیویارک میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف مظاہرے میں عوام کی بڑی تعداد جمع ہونے کا امکان ہے جس کے پیش نطر نیویارک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 27 ستمبر کو نیویارک میں مودی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، مظاہرے میں پاکستانی، کشمیری سکھ، ہندو اور دیگر مذاہب کے ممالک شرکت کریں گے۔

مودی کے خلاف بڑے مظاہرے کے پیش نظر نیویارک پولیس نے ایڈوائزری جاری کردی ہے، اسٹریٹ 42 سے 57 تک پولیس کی ایک ہزار گاڑیاں تعینات ہوں گی۔

نیویارک پولیس ایڈوائزری کے مطابق اسٹریٹ 42 سے 57 تک ہزاروں پولیس اہلکار تعینات ہوں گے، مظاہرین کی رسائی آسان بنانے کے لیے پولیس تمام تر انتظامات سنبھالے گی۔

نیویارک پولیس نے 27 ستمبر کو مین ہٹن میں بڑی گاڑیوں کا داخلہ بند کرنے کا اعلان کردیا، سڑکیں بلاک کرنے والی گاڑیاں مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں پہنچائی جائیں گی۔

ایڈوائزری کے مطابق مڈ ٹاؤن مین ہٹن میں گاڑیوں کا داخلہ صبح 10 سے شام تک بند ہوگا، مڈ ٹاؤن کی تمام اسٹریٹس تک پیدل چلنے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ 27 ستمبر کو نریندر مودی ہیوسٹن میں جلسے سے خطاب کریں گے، بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے بھی ہیوسٹن میں جلسہ کرنے پر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Comments

- Advertisement -