اشتہار

دورہ پاکستان سے قبل کیوی کپتان مستعفی، نیا کپتان کون؟

اشتہار

حیرت انگیز

دورہ پاکستان سے قبل نیوزی لینڈ کے مستقل کپتان کین ولیم سن نے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ رواں ماہ انگلینڈ کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے آ رہی ہے تاہم اس دورے سے قبل کیوی ٹیم کے مستقل کپتان کین ولیمسن نے ٹیسٹ فارمیٹ کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ دورہ پاکستان میں اب نیوزی لینڈ کے ٹیسٹ کپتان ٹم ساؤتھی ہوں گے۔

نیوزی لینڈ بورڈ نے بھی کین ولیمسن کے ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے اور کہا ہے کہ ولیمسن بدستور ون ڈے ٹیم کی کپتانی کرتے رہیں گے۔

- Advertisement -

دوسری جانب دورہ پاکستان کے لیے کیوی ٹیسٹ ٹیم میں تین اسپنر شامل کرلیے گئے ہیں۔ اش سودھی، اعجاز پٹیل اور مائیکل بریسویل ٹیم کا حصہ ہوں گے جب کہ ٹرینٹ بولٹ دورہ پاکستان کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم رواں ماہ پاکستان کے دورے پر آ رہی ہے۔ اس دورے کے دوران کیوی ٹیم دو ٹیسٹ اور تین ون ڈے انٹرنیشنل پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں ہوگا۔

سیریز کے تینوں میچ کراچی میں 10، 12 اور 14 جنوری کو ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں