تازہ ترین

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 سینیٹ میں پیش

اسلام آباد : سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل2023...

پنجاب، کے پی انتخابات کے التوا کیخلاف درخواست پر سماعت کرنیوالا بینچ ٹوٹ گیا

پنجاب اور خیبر پختونخواہ صوبوں میں انتخابات کی تاریخ...

بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا قانون کالعدم قرار

لاہور : لاہور ہائی کورٹ نے بغاوت کا مقدمہ...

خیبر پختونخوا میں بھی انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ مقرر

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی عام انتخابات...

’بولا تھا باہر نہیں نکلنا آج سیکیورٹی بہت سخت ہے‘ : نیوزی لینڈ کی شکست پر میمز کی بھرمار

دبئی: پاکستانی ٹیم کے ہاتھوں ٹی ٹوینٹی کے میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے بلیک کیپس کے لیے میمز بنانا شروع کردیں۔

پاکستان کے ہاتھوں شکست کے فوری بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر سیکیورٹی مسائل (#(securityissue کے نام سے ہیش ٹیگ شروع ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔

علاوہ ازیں اسٹیڈیم میں بیٹھے پاکستانی تماشائیوں نے بھی باونڈری لائن پر کھڑے نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی کو ’سیکیورٹی ، سیکیورٹی‘ کے نعرے لگا کر چھیڑنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: بابراعظم نے آصف علی کو نیا ’لقب‘ دیدیا

یہ بھی پڑھیں: پروفیسر نے فتح ’سیکیورٹی فورسز‘ کے نام کردی

اسے بھی پڑھیں: کیویز کی شکست پر گراؤنڈ میں ’سیکیورٹی‘ کے نعرے

فضل اللہ نامی صارف نے لکھا کہ ’آصف علی نے نیوزی لینڈ ٹیم کی سیکیورٹی کا مسئلہ شارجہ میں حل کردیا‘۔

ایک صارف نے نیوزی لینڈ اور بھارتی ٹیم کے آئی ڈیز کی میم بنا کر شیئر کی۔

شکیل حیدر نامی صارف نے کیم ولیم سن کے رن آؤٹ ہونے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مبارک باد دی اور لکھا کہ ’سیکیورٹی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے‘۔

شہریار بھٹی نامی صارف نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کی آئی ڈی سے شیئر ہونے والے ٹویٹ کو کوٹ کر کے لکھا کہ ’سیکیورٹی کیسی تھی؟ مجھے امید ہے کہ آئندہ آپ کو چھوڑنے کے لیے سیکیورٹی کے مسائل درپیش نہیں ہوں گے۔

تصدق شہباز نامی صارف نے پاکستان کو شاندار فتح پر مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’حارث رؤف اور آصف علی نے نیوزی لینڈ کو سیکیورٹی کلیئرنس دے دی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بڑی فتح اپنے نام کی ہے۔

Comments