اشتہار

نیوزی لینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کے خلاف نئی تاریخ رقم کردی۔

تفصیلات کے مطابق کیوی ٹیم نے آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے میچ میں آخری اوور میں 20 رنز بنا کر نئی رقم بنا کر تاریخ رقم کی اور ہارا ہوا میچ جیت لیا۔

- Advertisement -

مائیکل بریس ویل نے ناقابل ممکن کو ممکن کر دکھایا اور آخری اوورز میں 20 رنز جڑ دیے ان کی اننگ میں دو چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ پہلے ون ڈے میچ میں آئرش ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 300 رنز بنائے اور کیوی ٹیم کو جیت کے لیے 301 رنز کا ہدف دیا تھا جو بریس ویل کی دھواں دھار اننگ کی بدولت مہمان ٹیم نے حاصل کرلیا۔

مائیکل بریس ویل نے 127 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ان کی اننگ میں 7 چھکے اور 10 چوکے شامل تھے۔

اوپنر مارٹل گپٹل 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان ٹام لیتھم 23 رنز بناسکے۔

آئرش ٹیم کے ہیری ٹیکر کی 113 رنز کی اننگ رائیگاں گئیں، لوکی فرگیوسن، بلیئر ٹنکر اور ایش سودھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں