اشتہار

میں اس پلیئر کو اگلا دھونی بنتے دیکھ رہا ہوں، سنیل گواسکر

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر نے نوجوان پلیئرز کی بیٹنگ سے مرعوب ہو کر اسے اگلا مہندر سنگھ دھونی قرار دیدیا ہے۔

سنیل گواسکر نے رانچی ٹیسٹ میں بھارتی وکٹ کیپر دھروو جوریل کی دلیرانہ اننگز کے بعد کی ان کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں انھیں اگلا ایم ایس دھونی بنتے دیکھ رہا ہوں۔

بھارتی وکٹ کیپر نے رانچی میں کھیلے جانے والے چوتھے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کے خلاف پہلی اننگز میں چھ چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 90 قیمتی رنز بنائے تھے۔

- Advertisement -

تاہم نوجوان بیٹر نے بدقسمتی سے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنانے کا موقع گنوا دیا اور انگلش اسپنر ٹام ہارٹلی نے انھیں کلین بولڈ کر دیا۔

جورل کی "ذہنی موجودگی” کی تعریف "لٹل ماسٹر” نے کی، جس نے نوجوان کا موازنہ معروف سابق ہندوستانی کپتان اور وکٹ کیپر ایم ایس دھونی سے کیا۔

میچ کے دوران بھاتی چینل کے لیے کمنٹری کرتے ہوئے گواسکر نے کہا کہ دھروو جوریل کی حاضر دماغی کو دیکھ کر مجھے لگتا ہے کہ وہ اگلے ایم ایس دھونی ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: ‘میں اپنے آپ کو یہ دیکھنے کے لیے چٹکی بھر رہا تھا کہ آیا یہ خواب ہے’ – دھرو جریل نے ایم ایس دھونی کے ساتھ پہلی بات چیت کا انکشاف کیا

انھوں نے مزید کہا کہ 23 سالہ نوجوان مستقبل میں کئی سنچریاں اسکور کریں گا اگر انھوں نے اسی طرح بیٹنگ کی جس طرح وہ رانچی ٹیسٹ میں کررہے تھے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ وکٹ کیپر دھروو سنچری بنانے سے محروم رہے لیکن کوئی ان کے بارے میں شک میں نہ رہے یہ نوجوان اپنی حاضر دماغی کے سبب کئی سنچریاں اسکور کرے گا۔

واضح رہے کہ بھارت کو انگلینڈ کے خلاف چوتھا ٹیسٹ جیتنے کے لیے 192 رنز کا ہدف ملا ہے۔ میزبان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک بغیر نقصان کے 40 رنز بنالیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں