لاڑکانہ : پاکستان پیپلز پارٹی نے بلدیاتی الیکشن آئندہ برس فروری یا مارچ میں کرانے کےلیے الیکشن کمیشن کو درخواست دے دی۔
بلدیاتی الیکشن اور جلسہ عام سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گڑی خدا بخش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے اور اب ملک میں ایسا وقت آگیا ہے کہ گھروں میں دو وقت کا کھانا بھی نہیں۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا آنبا ہی نہیں چاہیے تھا۔
انہوں نے کل جلسہ عام سے متعلق میڈیا کو آگاہ کیا کہ کل جلسہ عام میں آصف علی زداری شرکت نہیں کریں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آصف زرداری نے کود دیکھا ہے کہ لوگ اس حکومت سے تنگ ہیں اسی لیے آصف زرداری نے عوام کی مدد سے اس حکومت کو گرانے کی بات کی۔
انہوں نے 2023 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے کامیاب ہوکر حکومت بنانے کی پیش گوئی بھی کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ میں ریسکیو 1122 طرز کی سروس شروع کریں گے۔