اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) اور حساس ادارے نے ڈالرز ذخیرہ کرنے والوں کے گھروں کی نشاندہی کرتے ہوئے ٹارگٹڈ چھاپوں کی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن کے اگلے مرحلے کا آغاز کردیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ ڈالرزکی برآمدگی کیلئے ایف آئی اے اورحساس ادارےگھروں پر چھاپے ماریں گے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایکسچینج کمپنیز سے حاصل ڈیٹا کی مدد سے ملک بھر میں گھروں کی نشاندہی کرلی گئی، مستنداطلاعات ہیں کریک ڈاؤن کے بعد ڈالرمافیا نے گھروں میں ڈالرذخیرہ کر رکھے ہیں۔
ذرائع نے کہا کہ اداروں کے پاس غیر معمولی تعداد میں ڈالر لینے والوں کی بھی فہرست بھی موجود ہے، ایف آئی اے اور حساس ادارےگھروں پرٹارگٹڈچھاپہ مارکارروائی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق گھروں میں ڈالرچھپانے والوں کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ، مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن سےابتک اوپن مارکیٹ میں ڈالر 31روپے سستا ہوچکا ہے، یکم ستمبر کو ڈالر 328 روپے کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔