پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

لاہور: آٹھویں قومی مالیاتی کمیشن کا جائزہ اجلاس شروع

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : قومی مالیاتی کمیشن ورکنگ گروپ کا اجلاس شروع ہوگیا، اجلاس میں چاروں صوبوں کے نمائندگان محاصل کی تقسیم کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سول سیکرٹریٹ لاہور میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب ، سندھ اور بلوچستان سے رکن قومی مالیاتی کیمشن شریک ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کے پاس خزانہ کا بھی قلمدان ہے ، اسی حیثیت سے وہ اجلاس میں شریک ہیں۔

اجلاس میں پنجاب کے اسپیشل سیکرٹری عثمان چودھری سیکرٹری خزانہ کی حیثیت سے اجلاس میں موجود ہیں، اجلاس میں تمام صوبے اپنی اپنی سفارشات اور تجاویز پیش کرینگے جبکہ اکتوبر میں اسلام آباد ہونے والے اجلاس میں اسے حتمی شکل دی جائے گی

وفاق کی جانب سے ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود اجلاس میں شریک ہوں گے، چاروں صوبے اپنی ٹیکنیکل رپورٹس تیار کر چکے ہیں۔

یاد رہے کہ ساتواں قومی مالیاتی کیمشن 2009 میں منظور ہوا تھا جس کے بعد اب تک عبوری کمیشن کے تحت صوبوں میں وسائل کی تقسیم چل رہی تھی۔


 مزید پڑھیں : وزیر اعلیٰ سندھ قومی مالیاتی کمیشن کے اجلاس میں شرکت کیلئے لاہور پہنچ گئے


اجلاس کے بعد قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا باقاعدہ اجلاس بھی بلایا جائے گا، اجلاس کی تاریخ صوبے اور مرکزی حکومت مل کر طے کریں گے ۔

این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر پر چھوٹے صوبوں کی جانب سے کافی تحفظات پائے جاتے ہیں، موجودہ این ایف سی ایوارڈ کی مدت تیس جون دوہزار پندرہ کو ختم ہوچکی ہے، وفاقی حکومت این ایف سی ایوارڈ میں تاخیر کا ذمہ دار صوبوں کو ٹہراتی ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں