انگلش کپتان بین اسٹوکس نے تاریخی فتح پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاریخی فتح کا حصہ بننے پر خوشی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کنڈیشنز میں آکر کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، ہم نے جو بھی تجربے کیے وہ ہمارے کام آئے، ٹیسٹ میں ٹاس ہارنے کے باوجود ہم نے اچھا کھیل پیش کیا۔
بین اسٹوکس کا کہنا تھا کہ میں نے اس ٹور سے کافی کچھ سیکھا ہے، اس ٹیم میں ہر کوئی چاہتا ہے کہ سب کامیاب ہو، مجھے کھلاڑیوں پر فخر ہے، سب نے جیت میں کردار ادا کیا ہے۔
انگلش کپتان نے کہا کہ ریحان احمد نے ڈیبیو میں شاندا بولنگ کی ہے، وہ پریشر میں کھیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امید ہے وہ اسی طرح پرفارم کرے گا اور انگلینڈ کو مزید میچز جتوائےگا۔
بین اسٹوکس نے مزید کہا کہ ہیری بروک نے اس اننگز میں کافی رنز بنائے، انہیں کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یہ انگلینڈ کی نمائندگی اور کپتانی کرنے کا بہترین وقت ہے، ہمارے پاس بہت اچھے کھلاڑی ہیں، ہمارےکھیلنے کا اپنا انداز ہے، دوسری ٹیم ایسا کھیلے یا نہیں یہ انکی مرضی ہے۔
انگلش ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کا مزید کہنا تھا کہ لوگ ٹیسٹ کرکٹ دیکھنے آتے ہیں ہمارا کام ہے انہیں انٹرٹین کرنا ہوتا ہے۔