اتوار, اپریل 6, 2025
اشتہار

این ایچ ایس انگلینڈ : برطانیہ میں ہزاروں ملازمتیں قبل از وقت ختم

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ کی قومی ہیلتھ سروس ’این ایچ ایس انگلینڈ‘ کے خاتمے کو ملکی معیشت کے لیے تشویشناک صورتحال قرار دیا جارہا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کی جانب سے این ایچ ایس انگلینڈ کو ختم کرنے کے اعلان پر میڈیا اور مختلف عوامی حلقے شدید تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

برطانوی میڈیا نے اس ادارے کو ختم کرنے کے حوالے سے سنگین نتائج سے خبردار کیا ہے، رپورٹس کے مطابق حکومت کے اعلان کردہ منصوبے پر ایک بلین کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اس منصوبے سے 20 سے 30ہزار ملازمتوں کے قبل از وقت ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق ہزاروں ملازمتوں کے خاتمے پر ایک بلین پونڈ کی ادائیگیاں کرنا ہوں گی، اس کے علاوہ ہیلتھ کیئر اور کارپوریٹ سیکٹر میں بھی کئی ہزار ملازمتیں ختم ہوں گی، گزشتہ سال بھی رضاکارانہ ملازمتیں چھوڑنے پر ملازمین کو 450 ملین پونڈ ادا کیے گئے تھے۔

این ایچ ایس انگلینڈ کیا ہے؟

یہ ایک اہم سرکاری ادارہ ہے جو انگلینڈ میں صحت کی خدمات (جیسے ہسپتال، ڈاکٹرز، ویکسینیشن وغیرہ) کو چلانے کا ذمہ دار ہے۔ اسے 2012 میں اس لیے بنایا گیا تھا تاکہ صحت کا نظام سیاست سے آزاد ہو کر بہتر طریقے سے کام کرے۔

ابتدائی طور پر اسے این ایچ ایس کمیشننگ بورڈ کہا جاتا تھا لیکن 2013 میں اس کا نام این ایچ ایس انگلینڈ رکھ دیا گیا بعد میں اس کے ساتھ تین اور ادارے بھی ملا دیے گئے، جس سے یہ ایک بہت بڑا اور طاقتور ادارہ بن گیا۔

ایک حالیہ سرکاری رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ادارہ اب بہت پیچیدہ اور غیر مؤثر ہوگیا ہے۔ اس لیے حکومت اسے ختم کرکے صحت کے نظام کو سادہ اور مؤثر بنانا چاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں