تازہ ترین

ویسٹ انڈین کھلاڑی کو بال سے چھیڑ چھاڑ کرنا مہنگا پڑ‌گیا

گیانا: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کھلاڑی نکولس پورن کو پال ٹیمپر کرنے پر معطل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ویسٹ انڈین کھلاڑی نکولس پورن کو بال ٹیمپر کرنے پر چار میچز کے لیے معطل کردیا، کھلاڑی کو 5 ڈی میرٹ پوائنٹس بھی دئیے گئے۔

نکولس پورن نے افغانستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ کے دوران بال کو انگوٹھے کے ناخن سے کھرج کر اسے خراب کرنے کی کوشش کی تھی۔

نکولس پورن نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز اور افغان مداحوں سے معافی مانگ لی ہے۔

ویسٹ انڈین بلے باز نکولس پورن میچ میں بولنگ کررہے تھے تاہم انہیں کوئی وکٹ نہیں مل سکی تھی جس کے لیے انہوں نے بال ٹیمپر کی اور ویڈیو میں تمام منظر محفوظ ہوگیا۔

واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز نے افغانستان کو ون ڈے سیریز میں 2-0 سے شکست دی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آسٹریلوی کرکٹرز اسٹیون اسمتھ، ڈیوڈ وارنر اور اسپنر کیمرون بین کرافٹ پر بال ٹیمپرنگ کرنے پر ایک سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

اسٹیو اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے معافی مانگی تھی، پابندی مکمل کرنے کے بعد دونوں کھلاڑی آسٹریلوی اسکواد کا حصہ ہیں۔

Comments

- Advertisement -