جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نک جونس کو خطرناک مرض کی تشخیص

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : معروف امریکی گلوکار نک جونس نے کم عمری میں ذیابطیس کا شکار ہونے کا انکشاف کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کے شوہر اور مشہور امریکی گلوکار نک جونس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انکشاف کیا ہے کہ وہ کم عمری میں ہی ذیابطیس ٹائپ میں مبتلا ہوگئے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ 13 برس کی عمر میں وہ اپنے بھائیوں کیساتھ تفریح میں مشغول تھے کہ اچانک ان کی طبعیت ناساز ہوئی اور انہوں نے والدین سے ڈاکٹر سے رجوع کرنے کا مطالبہ کیا۔

والدین ڈاکٹر کے پاس لیکر گئے تو انکشاف ہوا کہ میں شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں، لیکن آج بھی میں خود کو سست نہیں ہونے دیا کیوں کہ میں اس موذی مرض کو ہرانے کےلیے ناقابل حد تک پرعزم ہوں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں