تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

امریکی گلوکارہ نکی مناج بھی پیا گھر سدھار گرگئیں

واشنگٹن :متنازع لباس اور بولڈ فارمنس کرنے والی نکی مناج نے دیرینہ بوائے فرینڈ نیتھ پیری سے شادی کی تصدیق اپنی انسٹاگرام ویڈیو کے ذریعے کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں موسیقی کو چھوڑنے کا اعلان کرکے مداحوں کو حیران کرنے والی بولڈ پرفارمنس اور متنازع جنسی رجحان رکھنے والی36سالہ گلوکارہ نکی مناج نے خاموشی سے شادی کرکے سب کو حیران کردیا۔

نکی مناج کو ’فحش ‘ پرفارمنس کرنے کے حوالے سے شہرت حاصل ہے، انہیں متنازع لباس پہننے سمیت نامناسب انداز میں گلوکاری کرنے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

نکی مناج کو اپنے متنازع جنسی رجحانات کے حوالے سے بھی تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے، وہ ماضی میں اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ مرد و خواتین کی جانب یکساں جنسی رجحانات رکھتی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ماہ ستمبر میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے موسیقی کو خیرباد کہنے کا اعلان کیا تھا، تاہم جلد ہی انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی تھی،ان کی جانب سے موسیقی چھوڑنے کے اعلان پر ان کے کئی مداح مایوس دکھائی دیے جس کے کچھ دن بعد انہوں نے موسیقی میں واپس آنے کا عندیہ بھی دیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا چوتھا البم جلد ریلیز ہوگا۔

View this post on Instagram

👰🏽🤵🏽😢🙏🏽🎀 Onika Tanya Maraj-Petty 10•21•19

A post shared by Barbie (@nickiminaj) on

نکی مناج نے موسیقی چھوڑنے کے اعلان سے قبل ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کے بوائے فرینڈ نیتھ پیری نے ان سے شادی کرنے کا لائسنس حاصل کرلیا ہے اور وہ مستقبل میں ایک ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

نکی مناج اور نیتھ پیری کے درمیان گزشتہ ڈیڑھ سال سے تعلقات قائم تھے، اس سے قبل ان کے تعلقات امریکی گلوکار و ریپر میک مل سے تھے لیکن ان سے قبل وہ ہم جنس پرستی کی جانب راغب تھیں۔

نکی مناج کو ہم جنس پرست افراد اور خاص طور پر خواتین ہم جنس پرستوں کی متحرک کارکن تسلیم کیا جاتا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 36 سالہ گلوکارہ نے خاموشی سے شادی کرکے ایک مرتبہ پھر مداحوں کو حیران کردیا۔

Comments

- Advertisement -