اتوار, دسمبر 8, 2024
اشتہار

کراچی: این آئی سی وی ڈی سے بُری خبر

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی)کی انتظامیہ نے مریضوں کو بُری خبر سنادی ہے۔

این آئی سی وی ڈی کے سربراہ پروفیسر ندیم قمر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ این آئی سی وی ڈی نے مریضوں کی بلا معاوضہ انجیو پلاسٹی روک دی ہے، مستحق مریضوں کی اینجیوپلاسٹی زکوۃ اور ویلفیئر فنڈز سےکرینگے۔

پروفیسرندیم قمر نے بتایا کہ ملک بھر سےآئےمریضوں کی مفت اختیاری انجیوپلاسٹی کرنا ممکن نہیں ہے، تحقیق سےثابت ہوا کہ اختیاری انجیوپلاسٹی کا کوئی فائدہ نہیں۔

- Advertisement -

پروفیسرندیم قمر کا کہنا تھا کہ قومی ادارہ برائےامراض قلب پر واجبات9 ارب روپے کے ہوچکےہیں۔

اپنے بیان میں کارڈیو اسپتال کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دل کے آپریشنز کی تعداد بھی محدود کررہےہیں البتہ دل کے دورے کی صورت میں مفت اینجیوپلاسٹی کی جارہی ہے، فالج یا اسٹروک کا علاج مفت میں جاری رہےگا ساتھ ہی بچوں کےدل کے آپریشن بھی مفت میں کیےجاتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی سی وی ڈی: ایک سال میں 19 لاکھ مریضوں کا مفت علاج

یاد رہے کہ این آئی سی وی ڈی ملک کا واحد کارڈیک ادارہ ہے جس کے مرکزی سینٹر کراچی اور دیگر شہروں میں قائم سیٹ لائٹ سینٹرز میں صرف 2021ء میں 3,227کارڈیک سرجریز اور 66,518سے زائد جدید پروسیجرز بالکل مفت سرانجام دئیے گئے تھے۔

سال 2021ء میں این آئی سی وی ڈی کراچی میں گذشتہ سال کے دوران تقریباَ 10لاکھ مریض علاج کی بالکل مفت سہولیات سے مستفید ہوئے، جن میں سے 2,692مریضوں کی کارڈیک سرجریز سرانجام دی گئیں۔3,465 الیکٹوِ انجیوپلاسٹیز، 16,186 انجیوگرافیز، 4ٹاوی پروسیجرز، 748پرمننٹ پیس میکرز، 2,962تھیلیم اسکین، 56,425ایکوکارڈیوگرامز، 135آئی سی ڈی اور سی آرٹی پروسیجرزسمیت دیگر جدید علاج کی سہولیات بالکل مفت فراہم کی گئی۔

Comments

اہم ترین

انور خان
انور خان
انور خان اے آر وائی نیوز کراچی کے لیے صحت، تعلیم اور شہری مسائل پر مبنی خبریں دیتے ہیں

مزید خبریں