جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

ندا خان کی شادی کیسے ہوئی؟ اداکارہ نے بتا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی اداکارہ ندا خان نے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان سے محبت اور پھر شادی کے بندھن میں بندھنے کی کہانی سنا دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ‘گڈ مارننگ پاکستان‘ میں ندا خان اور ان کے شوہر ڈاکٹر شاہ زمان نے اپنے لو اسٹوری کے بارے میں بتایا۔

ندا خان نے کہا کہ ایک دفعہ میری گاڑی چوری ہوگئی تھی اور میں نے ان کے کلینک میں اپائنٹمنٹ لے رکھا تھا، میں 10 بجے ڈرامے کی شوٹنگ ختم کرنے کے بعد رات لگ بھگ 11 بجے کلینک پہنچ گئی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے بتایا کہ جب گولڈ انفیوژن (Gold Infusion) ہوگیا تو میں کیب کے انتظار میں کافی دیر وہاں پریشان بیٹھی رہی اور شاہ زمان بھی میری وجہ سے کلینک میں موجود رہے، بار بار کوشش کے بعد جب کیب بُک نہ کروا سکتی تو شاہ زمان نے مجھ سے کہا کہ میں آپ کو اپنی گاڑی میں گھر چھوڑ دیتا ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ میں نے محسوس کیا کہ وہ کافی باحیا اور اچھے ہیں کیونکہ انہوں نے مجھے بہت عزت دی، پھر آہستہ آہستہ ہم دونوں میں دوستی ہوئی لیکن میں کہا کہ میں ریلیشن شپ پر یقین نہیں رکھتی، مجھے صرف شادی کرنی ہے اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں۔

ندا خان کے مطابق ایک دن اچانک سے شاہ زمان نے رشتہ بھیج دیا کیونکہ مجھے بالکل بھی یقین نہیں تھا کہ وہ میرے ساتھ اتنے سنجیدہ ہیں۔

پروگرام میں ڈاکٹر شاہ زمان نے بتایا کہ جب میں نے ان کے گھر رشتہ بھیجا تو ہمارے خاندان میں بہت مسائل ہوئے، والد تو فوراً مان گئے تھے لیکن باقی خاندان ندا خان کے اداکارہ ہونے کی وجہ سے راضی نہیں تھا، لیکن میں نے سب سے چھپا کر نکاح کر لیا بعدازاں سب کو بتا دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں