تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

ندا خان کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل ندا خان کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ماڈل و اداکارہ ندا خان نے ویڈیو شیئر کی جسے ان کے مداحوں کی جانب سے پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’مراکش (موروکو) آفیشلز وہ میں ہوں۔‘

ندا خان ویڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ ’دس میں سے دس کی طرح دیکھیں، اس میں مائنس کچھ بھی نہیں ہے اور وہ سب کچھ میں ہوں۔‘

واضح رہے کہ ندا خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں اداکارہ نے مشرقی لباس میں تصویر شیئر کرتے ہوئے شعر لکھا تھا جس کے بول کچھ یوں ہیں۔

جوق در جوق تمناؤں کے دھوکے کھا کے، دل اگر اب بھی دھڑکتا ہے تو حد کرتا ہے۔‘

ندا خان اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پیار دیوانگی ہے‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار عابس رضا ہیں جبکہ اس کی کہانی مصباح علی نے لکھی ہے، ’پیار دیوانگی ہے‘ میں سمیع خان، نیلم منیر، شجاع اسد مرکزی کردار نبھا کررہے ہیں۔ دیگر کاسٹ میں جاوید شیخ، صبا فیصل، گل رعنا، حسان نیازی، عروج فاطمہ، صباحت بخاری ودیگر شامل ہیں۔

’پیار دیوانگی ہے‘ ہر پیر کی رات 8 بجے ’اے آر وائی ڈیجیٹل‘ پر نشر کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -