کراچی : پاکستان ٹیلی وژن کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز اپنے مرحوم ساتھی فنکاروں کے ذکر پر افسردہ ہوگئیں۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں سال2024 کے اختتام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس سال ہمارے بہت سے ساتھی دنیا سے چلے گئے۔
اپنے بچھڑے ہوئے دوستوں کے ذکر پر افسردگی کے عالم میں انہوں نے کہا کہ اپنے مرحوم اور پیارے فنکاروں کو ہم یاد بھی نہیں کرتے جو بہت دکھ کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں ان سب لوگوں کا خصوصی طور پر کسی تقریب میں یا ٹی وی پروگرامز میں ذکر کرنا چاہیے، کل کو ہم بھی چلے جائیں گے تو پتہ نہیں لوگ ہمیں یاد بھی رکھیں گے یا نہیں اس بات کا بہت دکھ ہے۔
اس موقع پر فہیمہ اعوان کا کہنا تھا کہ ایسے موقعوں پر جانے والے بہت یاد آتے ہیں کہ کاش وہ ساتھ ہوتے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ان لوگوں کی قدر نہیں کرتے جو آج زندہ ہیں اور ہمارے ساتھ ہیں ہمیں ان کا ٹائم دینا چاہیے۔