جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

‘بھتیجی استعفے دیتی ہے چچا قومی ڈائیلاگ کی بات کرتا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ حکومت قومی مفادات کےلیے مذاکرات کرسکتی ہے لیکن اپوزیشن اپنی ذات کےلیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کرپشن میں ریلیف کےلیے دباؤ برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فردوس اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی ذات کےلیے مذاکرات کرنا چاہتی ہے، حکومت کو دباؤ میں لانے کا پینترہ کبھی ان کے کام نہیں آئے گا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے بے نظیر بھٹو شہید کی برسی پر مگر مچھ کے آنسو بہائے، بھتیجی استعفے دیتی ہے اور چچا قومی ڈائیلاگ کی بات کرتا ہے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نواز اپنے بیانیے کے تضاد میں پھنسی رہے گی۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ حکومت قومی مفادات کےلیے مذاکرات کرسکتی ہے، ایم کیو ایم پاکستان کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں