اتوار, دسمبر 22, 2024
اشتہار

حج کی سعادت کیلئے پہنچنے والی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت، نام محمد رکھ دیا

اشتہار

حیرت انگیز

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکہ مکرمہ پہنچنے والی 30 سالہ نائجیرین خاتون کے ہاں بچے کی ولادت ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بچے کی پیدائش مکہ ہیلتھ کلسٹر کے تحت چلنے والے میٹرنٹی اینڈ چلڈرن اسپتال میں ہوئی۔

30سالہ نائجیرین خاتون کے ہاں پیدا ہونے والے نومولود کا نام محمد رکھا گیا ہے، کسی حاجی کے ہاں موجودہ حج سیزن کے دوران پہلی ولادت ہے۔

- Advertisement -

حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے مکہ پہنچے والی حاملہ نائیجیرین خاتون کو درد کی شکایت کے بعد اسپتال کے ایمرجنسی ڈپارٹمنٹ میں داخل کرایا گیا تھا۔

ڈاکٹروں نے ہنگامی بنیادوں پر حاملہ خاتون کو طبی امداد فراہم کی اور انہیں میٹرنٹی وارڈ میں داخل کرادیا، جہاں انہوں نے قدرتی طریقے سے بچے کو جنم دیا۔

ڈاکٹروں کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ماں اور بچہ دونوں اچھی صحت میں ہیں، تاہم نوزائیدہ بچہ قبل از وقت پیدائش ہونے کی وجہ سے خصوصی نگہداشت میں ہے۔

نائیجیرین خاتون کی جانب سے اپنی اور اپنے بچے کی غیر معمولی دیکھ بھال اور مدد کرنے پر طبی عملے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا گیا۔

سعودی عرب: عازمین کیلئے وائی فائی کی سہولت

واضح رہے کہ مکہ مکرمہ میں موجود یہ اسپتال حج کے سیزن کے دوران بچوں کی پیدائش کے کئی کیسز کو باقاعدگی سے سنبھالتا ہے، آنے والوں کی بہترین دیکھ بھال کی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں