تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

پادری نے مقدس پانی کی جگہ پیٹرول چھڑک دیا، 1 شخص ہلاک

ابوجہ : نائجیریا میں عیسائی پیشوا نے بے دھیانی میں پاک ہونے کی نیت سے چرچ کا رخ کرنے والے شخص پر مقدس پانی کی جگہ پیٹرول ڈال کر آگ لگادی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغربی افریقہ کے ملک نائجیریا کے شہر لاگوس میں گرجا گھر کے پادری کی بے دھیانی نے نا صرف ایک شخص کی جان لےلی بلکہ پورے علاقے کو آگ میں جھونک دیا۔

لاگوس کے ہنگامی حالات سے نمٹنے والے ادارے میں کام کرنے والے ابراہیم فارین لوئے کا کہنا تھا کہ مسیحی پیشوا نے ایک مرتبان (جار) یہ سوچ کر اٹھایا کہ اس میں مقدس پانی ہے لیکن وہ اس بات سے غافل تھے کہ مرتبان میں پیٹرول ہے۔

پادری نے وہ پیٹرول مقدس پانی سمجھ کر پاک ہونے کی نیت سے گرجا گھر کا رخ کرنے والے شخص پر ڈال دیا جس نے قریب جلنے والی موم بتّی سے آگ پکڑلی جس نے اس شخص اور پادری کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

ہنگامی خدمات انجام والے ابراہیم فررین لوئے کا کہنا تھا کہ اس آگ نے قریب موجود تی لکی پائپ لائن کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں دھماکا ہوگیا۔

ہنگامی خدمات انجام دینے والے نے خبر رساں اداروں کو بتایا کہ آگ کی لپیٹ میں آنے کے باعث متاثرہ شخص مکمل طور پر جھلس گیا جبکہ پادری بھی آگ کی وجہ سے متاثر ہوا۔

ایمرجنسی سروس کے سربراہ فیمی اوکی اوسنینتولو نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ پادری کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور فائرفائٹرز پائپ لائن کی آگ بجھانے کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

- Advertisement -