منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

نمرہ خان کا اپنے اغوا کی کوشش سے متعلق نیا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

اغواکاروں سے بچ نکلنے والی معروف اداکارہ نمرہ خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے اغوا سے متعلق نیا انکشاف کیا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں نمرہ نے بھاگ کر خود کو اغواکاروں سے بچالیا تھا، اب انھوں نے سوشل میڈیا پر اپنی نئی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے اور مزید اس حوالے سے گفتگو کی ہے، اداکارہ نے تنقید کرنے والوں سے کہا کہ مجھے اغوا کے معاملے میں کسی کی بھی ہمدردی اور توجہ کی ضرورت نہیں۔

نمرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ آپ لوگ مجھ پر تنقید کرنے کے بجائے جرم پر توجہ دیں، اغواکاروں کا ٹارگٹ میں نہیں تھی بلکہ میری جگہ کوئی بھی لڑکی ہوسکتی تھی۔

- Advertisement -

اداکارہ نے کہا کہ اُن کے چہروں سے پتا چل گیا تھا کہ وہ نمرہ خان کو نہیں جانتے تھے، اُن کا ٹارگٹ صرف ایک لڑکی تھی اور وہ لڑکی کوئی بھی ہوسکتی تھی۔

پاکستانی ڈراموں کی معروف اداکارہ نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اپنے لیے آواز نہیں اُٹھائی بلکہ میرا مقصد اُن لڑکیوں کے لیے آواز اُٹھانا تھا جو ہراساں ہونے کے باوجود بھی اپنے والدین، معاشرے یا سوشل میڈیا کے خوف کی وجہ سے خاموش رہتی ہیں۔

آخر میں انھوں نے مشورہ دیا کہ سب لڑکیاں اپنی حفاظت کریں، ظلم کے خلاف بولیں اور میڈیا والوں سے گزارش ہے کہ مجھ پر توجہ دینے کے بجائے جرم کی روک تھام پر توجہ دیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نمرہ خان کو اغوا کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آگئیں، سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نمرہ خان ہوٹل کے سامنے رات گئے گاڑی کے انتظار میں روڈ پر کھڑی ہوتی ہیں کہ ان کے پاس موٹر سائیکل سوار ملزمان آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کے آنے کے بعد اداکارہ انھیں دھکا دے کر وہاں سے بھاگ نکلتی ہیں اور وہ مین روڈ پر آجاتی ہیں۔
ویڈیو میں روڈ پر معمول کے مطابق ٹریفک کی روانی بھی نظر آتی ہے جب کہ روڈ کی دوسری طرف ہوٹل کے سیکیورٹی گارڈز کو بھی کھڑا دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کی جانب سے مدد مانگے جانے کے بعد کار رک جاتی ہے اور اداکارہ اس میں بیٹھ کر وہاں سے نکل جاتی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں