بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں‘ 9دہشت گرد گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور:محکمہ انسداد دہشت گردی نےملتان اور سیالکوٹ میں کارروائی کرتے ہوئے 9 مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق سی ٹی ڈی نےملتان سویرہ چوک میں کالعدم تنظیم جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے7دہشت گردوں کوگرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق دہشت گرد ملتان میں بڑی کارروائی کرنا چاہتے تھے جسے سی ٹی ڈی نے ناکام بنا دیا جبکہ ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا اور ان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کرکے قانونی کاروائی بھی شروع کردی گئی۔

دوسری جانب سی ٹی ڈی گجرانوالہ ٹیم نےسیالکوٹ میں کارروائی کےدوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کو تفتیش کےلیےنامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

سی ٹی ڈی حکام کےمطابق ملزمان کےقبضے سے بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، ہینڈ گرنیڈ اور اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔


سی ٹی ڈی کی کارروائی‘ مال روڈ دھماکےکےسہولت کارسمیت 10دہشت گرد ہلاک


یاد رہے کہ 8 اپریل کو لاہور کےقریب محکمہ انسداد دہشت گردی کی کارروائی کےنتیجے میں کالعدم تنظیم کے10دہشت گرد ہلاک ہوگئےتھے۔

واضح رہےکہ مناواں میں ہونےوالی کارروائی کےدوران ہلاک ہونے والےدہشت گردوں میں لاہور کے مال روڈ پر خودکش حملے کا سہولت کار بھی شامل تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں