جمعہ, نومبر 15, 2024
اشتہار

پاکستان میں نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی ادارہ صحت نے نیپا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے وفاقی اور صوبائی ہیلتھ اتھارٹیز کو انتباہی مراسلہ ارسال کر دیا۔

این آئی ایچ کے انتباہی مراسلے میں کہا گیا کہ پاکستان میں نیپا وائرس منتقلی کا خطرہ بدستور موجود ہے تاہم اس کے پھیلاؤ کے خدشات کم ہیں، جانوروں اور انسانوں میں کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ بھارت سے نیپا کی پاکستان منتقلی ممکن ہے، بھارتی بارڈر ایریاز میں موجود چمگادڑ سے یہ پاکستان منتقل ہو سکتا ہے، متاثرہ چمکادڑ کے کھائے پھل سے وائرس انسان کو منتقل ہو سکتا ہے لہٰذا شہری پھل کھانے سے قبل اچھی طرح دھوئیں۔

- Advertisement -

قومی ادارہ صحت نے کہا کہ بیرون ملک سے آئے افراد سے نیپا وائرس پاکستان پہنچ سکتا ہے، یہ انسان اور جانوروں میں شدید بیماری کا سبب بنتا ہے، اس کی علامات 5 تا 14 دن تک رہ سکتی ہیں۔

مراسلے میں کہا گیا کہ بخار اور سانس لینے میں دشواری نیپا وائرس کی علامات ہیں، اس کا مریض 48 گھنٹے کے دوران کوما میں جا سکتا ہے، نیپا وائرس کیس میں سانس کی شدید تنگی سے موت ہو سکتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں