تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت زیادتی کیس کے مجرمان کو صبح پھانسی دی جائے گی، نظر ثانی درخواست آخری وقت میں مسترد

نئی دہلی: بھارت کی عدالت نے نربھیا اجتماعی زیادتی کیس میں سزا پانے والے مجرموں کی نظرثانی درخواست مسترد کردی، جس کے بعد مجرمان کو صبح پانچ بجے تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نربھیا کیس میں ملوث ملزمان نے دہلی ہائی کورٹ سزا معطلی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس کا عدالت نے جمعرات کی رات فیصلہ جاری کیا۔

رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکیل اے پی سنگھ نے ٹرائل کورٹ میں سزا معطلی کے حوالے سے درخواست دائر کی تھی جس کو عدالت نے ناقابلِ سماعت قرار دے کر نمٹا دیا تھا۔

دہلی ہائی کورٹ نے وینے شرما، مکیش کمار سنگھ، پاون گپتا اور اکشے سنگھ کی جانب سے دائر نظر ثانی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا اور چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔

مجرمان کے وکیل نے ہائی کورٹ کے معزز ججز سے پھانسی روکنے کی استدعا کی تھی۔ وکیل کی جانب سے صفائی پیش کرنے کے بعد عدالت نے سزائے موت کے فیصلے کو برقرار رکھا۔

ٹرائل کورٹ نے زیادتی کیس میں ملوث چاروں ملزمان کو 20 مارچ کی صبح پھانسی دینے کا فیصلہ جاری کیاتھا۔ ہائی کورٹ کی جانب سے سزا کا فیصلہ برقرار رہنے کے بعد چاروں مجرمان کو صبح تختہ دار پر لٹکایا جائے گا۔

خیال رہے کہ اس مقدمے  میں چھ افراد کو نامزد کیا گیا تھا  جن میں ایک نابالغ تھا اور وہ تین سال کی سزا مکمل کرنے کے بعدرِہا ہوگیا جبکہ ایک نے جیل میں پھانسی لگا کر خود کشی کر لی تھی۔

واضح رہے کہ مقامی عدالت نے تمام ملزموں کو ستمبر 2013 میں سزائے موت دی تھی جس کی توثیق دہلی ہائی کورٹ نے مارچ 2014 میں کی۔ بھارت کی سپریم کورٹ نے بھی مئی 2017 میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

مجرمان کی جانب سے سپریم کورٹ میں بھی نظر ثانی درخواستیں دائر کی گئی تھیں جسے عدالت نے خارج کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -