بدھ, فروری 19, 2025
اشتہار

اسلحے کی سیاست کرنے والے چھپ رہے ہیں، نثار کھوڑو

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر وزیر نثارکھوڑونے کہا ہے کہ جیالے 2018 کے انتخابات کے لیے تیار ہوجائیں، آئندہ الیکشن میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کو کامیاب کروا کر وزیر اعظم بنانا ہے، شہر قائد میں اسلحے کی سیاست کرنے والے آج چھپنے پر مجبور ہیں۔

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنماء نے کہا کہ ’’مخالفین کو سمجھاتے رہے کہ گولی کی سیاست دائمی نہیں مگر وہ ماننے کے لیے تیار نہیں تھے، یہی وجہ ہے کہ ایسے لوگ آج چھپنے پر مجبور ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی والوں کو مسلح افراد کی سیاست سے آزادی دلوادی ہے، آج پیپلزپارٹی فخر سے کہہ سکتی ہے کہ کراچی والے اب آزاد ہیں اور وہ سیاسی اختلاف رکھتے ہیں۔

nisar-post-1

اس موقع پر پی پی کے دیگر رہنماؤں نے بھی جلسے سے خطاب کیا، جلسے میں جیالوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اختتام پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں