ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

’جب میں حاملہ تھی تو۔۔۔۔‘ صاحبہ کی والد سے پہلی ملاقات پر والدہ نشو بیگم کا ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ کی اپنے والد سے زندگی میں پہلی ملاقات کے بعد ان کی والدہ اداکارہ نشو کا ردعمل سامنے آگیا۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ نے کچھ روز قبل اپنے حقیقی والد امام ربانی سے زندگی میں پہلی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر شیئر کی تھیں۔

صاحبہ کی والد سے پہلی ملاقات کی ویڈیو اور تصاویر دیکھ کر صارفین تشویش میں مبتلا تھے کہ آخر ایسا کیا ہوا تھا کہ اداکارہ کی زندگی میں پہلے کبھی اپنے حقیقی والد سے ملاقات نہیں کی۔

- Advertisement -

اب حال ہی میں صاحبہ کی والدہ اداکارہ نشو بیگم نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ جب میں 7 ماہ کی حاملہ تھی تو میرے سابقہ شوہر امام ربانی کا مجھ سے بہت برا جھگڑا ہوا اور پھر وہ مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔

’صاحبہ کی زندگی میں پہلی بار والد سے ملاقات‘

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے چھوڑ کر جانے کے بعد امام ربانی نے دوسری شادی کرلی اور صاحبہ کی پیدائش کے بعد مجھے طلاق دے دی، میں نے اور امام ربانی نے طلاق سے قبل صلح کرنے کی کوئی کوشش نہیں کی کیونکہ ہمارا رشتہ اس وقت جس موڑ پر تھا وہاں صلح کی کوئی گنجائش نہیں تھی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sahiba Afzal (@sahiba_rambo)

نشو بیگم  نے بتایا کہ دراصل، ہمارے گھر والے ہماری شادی کے خلاف تھے اور جھگڑے کی اصل وجہ یہی تھی، جب میری امام ربانی سے شادی ہوئی تو وہ اس وقت کوئی کام نہیں کرتے تھے اور گھر کے اخراجات میں خود اُٹھاتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن مجھے مایوسی اس بات پر ہوئی کہ مرد کو اپنی بیوی اور بچے کے ساتھ رہنا چاہیے اور خاندانی دباؤ میں آکر اُنہیں چھوڑنا نہیں چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں