پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ نشو بیگم نے اپنے داماد ریمبو کے لیے دل کو چھو لینے والے اشعار پیش کردیے۔
نشو پاکستانی اداکارہ ہیں جو اپنے وقت کی ایک بہت بڑی فلم اسٹار بھی رہی ہیں، وہ خوش مزاج جبکہ ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کرتی ہیں، گزشتہ دنوں میں وہ اپنے بیان کی وجہ سے تنازع میں بھی رہی ہیں۔
نشو کی بیٹی صاحبہ کی شادی معروف اداکار جان ریمبو سے ہوئی ہے، جان ریمبو بھی پاکستان کے سپر اسٹار ہیں، نشو اپنی بیٹی اور داماد کے بہت قریب ہے۔
حال ہی میں اداکارہ نشو نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی، کیریئر اور ذاتی تعلقات پر کھل کر گفتگو کی اس موقعے پر انہوں نے اپنے داماد جان ریمبو کے لیے دل کو چھو لینے والے اشعار پڑھے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کی بیٹی کی شادی ریمبو جیسے انسان سے ہوجائے تو وہ بیٹی سب سے خوش نصیب ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ میں نے مزاحیہ شاعری بھی کی ہے "شادی سے پہلے نیچی نظریں اور پھول سا لہجہ، ہر خطا سے یہ پاک ہوتے ہیں، جو نہی شادی ہو اور پھر بنے داماد پھر بہت خوفناک ہوتے ہیں”
"اپنے داماد کا کیا ذکر کروں، جان ریمبو کو تو سب جانتے ہیں
ایسے داماد ہوں تو بیٹیوں کے مستقبل سنور جاتے ہیں”
نشو جی کے اس کلام اور ریمبو کےلیے محبت بھرے الفاظ نے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹی، صارفین نے اس رشتے کی خوبصورتی اور نشو کی صاف گوئی کو سراہا۔