اتوار, مارچ 30, 2025
اشتہار

ویڈیو: نشتر پارک کے قریب کار پر فائرنگ، این آئی سی وی ڈی کا ملازم معجزانہ طور پر بڑے حادثے سے بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد میں نشتر پارک کے قریب ایک کار سوار کو ہدف بنا کر فائرنگ کی گئی ہے، جس میں شہری معجزانہ طور پر بڑے حادثے سے بچ گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نشتر پارک کے قریب نامعلوم افراد نے ایک کار پر فائرنگ کی، تاہم کار سوار معجزانہ طور پر بڑے حادثے سے بچ گیا، سولجر بازار کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

یہ واقعہ رات گئے سولجر بازار کے علاقے میں پیش ایا ہے، جس میں موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے پہلے گاڑی پر گولی چلائی، جس پر کار سوار نے گاڑی بھگائی تو پیچھا کرتے ہوئے آئے۔

این آئی سی وی ڈی کا ملازم مناہل، جسے حملہ آوروں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا

فوٹیج کے مطابق گاڑی جب کراسنگ پر دوسری گاڑی سے ٹکرا کر رک گئی، تو فائرنگ کرنے والے نے پھر اتر کر ایک گولی ماری اور پھر فرار ہو گئے،

سی سی ٹی وی میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جا سکتا ہے، گولی لگنے سے 30 سالہ شخص مناہل زخمی ہو گیا ہے، انھیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بظاہر لگتا ہے کہ مناہل کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی تھی، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زخمی نوجوان این آئی سی وی ڈی میں ایڈمن ڈپارٹمنٹ کا ملازم ہے۔

اہم ترین

نذیر شاہ
نذیر شاہ
نذیر شاہ کراچی میں اے آر وائی نیوز کے کرائم رپورٹر ہیں

مزید خبریں