بدھ, مارچ 19, 2025
اشتہار

نیتا امبانی کی روہت شرما کو ’بگاٹی‘ دینے کی حقیقت سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے ارب پتی شخص مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی کی تصاویر وائرل ہوئیں جس سے متعلق کہا گیا کہ انہوں نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما کا ’بگاٹی‘ گاڑی دی ہے۔

نیتا امبانی اور روہت شرما کو مختلف لباس میں دکھایا گیا ہے، پہلی تصویر میں امبانی کا ایک ہاتھ مکمل طور پر نہیں بن پایا تھا اور کرکٹر کی جرسی پر انڈیا کا نام غلط درج کیا گیا تھا۔

دوسری تصویر میں شرما کی انگلیاں بگڑی ہوئی تھیں اور ایڈیڈاس کا لوگو مکمل طور پر نہیں بن پایا، تصاویر کی اضافی چمکیلی ساخت نے مزید ادشارہ دیا کہ یہ تصاویر اے آئی سے تیار کی گئی ہیں۔

روہت شرما نیتا امبانی بگاٹی

بعدازاں دونوں تصاویر کو ایک سے زائد اے آئی کا پتا لگانے والے ٹولز پر دیکھا جس نے مزید تصدیق کہ یہ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔

ٹول سائیٹ انجن میں 99 فیصد امکان پایا گیا کہ امیج ون اے آئی کا استعمال کرتے ہوئے بنائی گئی، اس سے یہ نتیجہ بھی اخذ کیا گیا کہ 92 فیصد امکان ہے کہ امیج ٹو اے آئی سے تیار کی گئی تھی۔

ویب سائٹ پر تصاویر کو بھی چیک کیا جس میں سامنے آیا کہ ’یہ تصویر، یا اس کا اہم حصہ دونوں میڈیا کے لیے اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ہمیں نیتا امبانی کی روہت شرما کو ’بگاٹی‘ دینے کے بارے میں کوئی معتبر رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

لہٰذا روہت شرما کے ساتھ نیتا امبانی کی وائرل ہونے کی تصاویر اے آئی سے تیار شدہ پائی گئیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں