جمعہ, جولائی 5, 2024
اشتہار

بیٹے کی شادی سے پہلے امبانی نے 50 غریب جوڑوں کی شادی کرادی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی ارب پتی مکیش امبانی نے اپنے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے قبل  50 غریب جوڑوں کی شادی کرادی۔

بھارتی ارب پتی مکیش امبانی اور ان کی اہلیہ نیتا امبانی نے منگل کو ممبئی میں اپنے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی سے پہلے کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر 50 سے زیادہ غریب جوڑوں کے لیے اجتماعی شادی کا اہتمام کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس اجتماعی شادی کی تقریب ریلائنس کارپوریٹ پارک میں ہوئی، جس میں جوڑوں کے خاندانوں سمیت تقریباً 800 مہمانوں نے شرکت کی، اس تقریب میں نیتا، مکیش امبانی، آکاش امبانی اور شلوکا مہتا کے ساتھ ساتھ ایشا امبانی اور آنند پیرامل نے بھی شرکت کی۔

- Advertisement -

انڈیا ٹوڈے کی ایک رپورٹ کے مطابق امبانی فیملی کی جانب سے تمام جوڑے کو شادی کے تحفے بھی ملے جن میں منگل ستراس، اور انگوٹھی شامل ہیں، اس کے علاوہ دلہن کو چاندی کی ناک کی رنگ، پازیب اور ایک لاکھ روپے تحفے میں دیے گئے۔

رپورٹ کے مطابق جوڑوں کو ایک سال کے کافی سودا سلف اور گھریلو سامان تحفے میں دیا گیا، جس میں 36 ضروری اشیا کے ساتھ گیس کا چولہا، مکسر، پنکھا، گدے اور تکیے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ  اننت امبانی 12 جولائی کو رادھیکا مرچنٹ سے شادی کے رشتے میں بندھ جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں