جمعرات, مارچ 27, 2025
اشتہار

این ا یل سی بد عنوانی کیس : میجر جنرل (ر)خالد ظہیر اختر برطرف

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ہدایت پر این ا یل سی مالی بد عنوانی کیس کی دوبارہ تحقیقات مکمل ہونے کے نتیجے میں میجر جنرل (ر) خالد ظہیر اختر کو برطرف کر دیا گیا ۔

آئی ا یس پی آر کے مطابق میجرجنرل (ر)خالدظہیرکے اعزازات،رینکس اور تمغے واپس لےلئےگئے، ان کی پنشن ختم کر کے تمام سروسز سہولیات واپس لے لی گئیں ۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) خالد ظہیر اختر نے جو مالی فوائد حاصل کئے تھے وہ بھی واپس لے لئے گئے تحقیقات کے نتیجہ میں لیفٹیننٹ جنرل(ر)افضل مظفرکی سخت سرزنش کی گئی۔

لیفٹننٹ جنرل(ر)افضل مظفرپرقوائدوضوابط نظر انداز کرنےپراظہارناپسندیدگی کیا گیا تحقیقات کےد وران لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالدمنیرخان کیخلاف مالی بےضابطگی ثابت نہ ہوسکی اور انہیں این ایل سی بدعنوانی کیس سے بری کر دیا گیا ۔

تحقیقات میں ایک سول افسر سعید الرحمٰن بھی سرمایہ کاری کیلئے غلط فیصلوں کی مرتکب پائے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج انصاف اورمنصفانہ احتساب کا عمل جاری رکھےگی، این ایل سی کیس میں اعلیٰ فوجی افسران کی مالی بد عنوانیاں پبلک اکائونٹس کمیٹی کی تحقیقات میں سامنے آئی تھیں۔

  این ایل سی میں گھپلوں کی نشاندہی دو ہزار نو میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آڈٹ کے دوران ہوئی تھی جس پر پاک فوج نے دو ہزار دس میں انکوائری شروع کی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ہنگامی بنیادوں پر کیس کو نمٹانے کی ہدایت کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں