اتوار, دسمبر 29, 2024
اشتہار

این ایل سی نے چین سے دبئی تک پاکستان کے راستے ترسیل کا آغاز کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیشنل لاجسٹک کارپوریشن (این ایل سی) نے چین سے دبئی تک پاکستان کے راستے ترسیل کا آغاز کر دیا۔ الیکٹرانک آلات سے لدا ٹرک کاشغر سے جبل علی پورٹ دبئی روانہ ہوا۔

ٹرک نے اپنی پہلی منزل این ایل سی ڈرائی پورٹ سوست پر مکمل کی۔ سوست میں ترسیل کے آغاز کو منانے کیلیے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ کاشغر سے کراچی تک این ایل سی ٹرک سے سامان کی ترسیل 8 روز میں کی جائے گی۔

کارپوریشن نے بتایا کہ کراچی سے کنٹینر سمندری راستے سے جبل علی بندرگاہ 2 دن میں پہنچے گا، کاشغر سے دبئی تک سڑک کے ذریعے ترسیل 10 روز میں ہوگی۔

- Advertisement -

یہ بھی پڑھیں: این ایل سی نے اہم سنگ میل عبور کر لیا

جون میں این ایل سی کا پہلا ٹرک 6 ٹن چیری لے کر کامیابی سے بذریعہ درہ خنجراب چین پہنچا تھا۔ وسطی ایشیا کے ایک اور اہم ملک کے ساتھ تجارت بڑھانے کیلیے کارپوریشن نے مؤثر طریقے سے رسائی حاصل کی تھی۔

بتایا گیا تھا کہ سی پیک کے ساتھ ٹی آئی آر کے فعال ہونے کے بعد چین اور پاکستان کے درمیان تجارت مزید مستحکم ہوگی۔

گزشتہ برس نیشنل لاجسٹک کارپوریشن نے ٹی آئی آر سسٹم کے تحت پاکستان سے کرغستان کے راستے پہلا دو ٹرکوں پر مشتمل برآمدی کارگو ادویات لے کر بشکیک پہنچایا تھا۔

نیشنل لاجسٹک کارپوریشن کے ذریعے مختلف ممالک میں متبادل راستوں کی فراہمی سے پاکستان کی بین الاقوامی تجارت بڑھانے کی راہ ہموار ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں