اتوار, نومبر 10, 2024
اشتہار

امتحان میں A نہیں صرف A-1 گریڈ، گھر کرائے پر دینے کی انوکھی شرط

اشتہار

حیرت انگیز

گھر کرائے پر دیتے وقت عموماً ڈیپازٹ اور کرائے کے معاملات طے ہوتے ہیں لیکن ایک شخص نے اپنا گھر کرائے پر دینے سے اسلیے انکار کیا اس کا اے گریڈ تھا۔

یہ انوکھا اور دلچسپ واقعہ بھارت میں پیش آیا ہے جہاں بنگلورو شہر کے علاقے سلیکون ویلی میں ایک شخص نے اپنا گھر نوجوان کو صرف اس لیے دینے سے انکار کر دیا کہ اس نے بارھویں جماعت کے امتحانات میں 75 فیصد نمبر (اے گریڈ) حاصل کیے تھے۔

اے گریڈ کو بھی اچھا نتیجہ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن مذکورہ مالک مکان کا معیار اس سے بہت اونچا تھا اور وہ چاہتا ہے کہ جو کرایہ دار اس کا گھر کرائے پر لے اس نے کم از کم 90 فیصد نمبروں سے امتحان پاس کیا ہوا ہو۔

- Advertisement -

اس حوالے سے ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ شبھ نامی صارف کی طرف سے پوسٹ کی گئی ٹویٹ میں کہا گیا ہے ’میں یقین نہیں کر سکتا کہ میرے کزن کو مالک مکان نے کرائے کا فلیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے کیونکہ اسے 12 ویں جماعت میں 75% ملے اور مالک مکان کو کم از کم 90% کی توقع تھی۔

 

شوب نے گفتگو کے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے جہاں مالک مکان نے ایک ممکنہ کرایہ دار کو مسترد کر دیا کیونکہ اس کے 12ویں جماعت کے نمبر اتنے زیادہ نہیں تھے جتنے مالک مکان چاہتا تھا۔

ایک بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق بنگلورو ’سلیکون ویلی‘ کہ وجہ شہرت یہاں دیگر شہروں سے آنے والے لوگوں کا کرائے پر گھر لینا ہے۔ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے سوفٹ ویئر انجینئرز ملازمت کے دوران کرائے کے مکان میں رہتے ہیں۔ تاہم کرایہ داروں کے لیے مسائل روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں کیونکہ مالک مکان بہت زیادہ غیر ضروری تفصیلات اور زیادہ کرایہ مانگتے ہیں۔ محققین کے مطابق سلیکون ویلی میں ممبئی سے زیادہ کرایہ وصول کیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں