جمعرات, مارچ 20, 2025
اشتہار

نوبال، ہٹ وکٹ اور چھکا ایک ساتھ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ ویمنز کے درمیان کھیلے تیسرے ون ڈے میچ میں دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نارتھ سڈنی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا ویمنز نے جنوبی افریقہ کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 110 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

آسٹریلیا ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے، بارش سے متاثرہ میچ میں جنوبی افریقہ کو 31 اوورز میں 238 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں مہمان ٹیم 127 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تاہم آسٹریلیا کی بیٹنگ کے دوران میچ کے 48ویں اوورز میں نوبال، ہٹ وکٹ اور چھکا ایک ساتھ لگا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

جنوبی افریقہ کی ’میری کلاس‘ کی ویسٹ ہائی نوبال بال پر الانا نکنگ نے شاٹ کھیلا، بلا وکٹ پر لگا، گیند بھی باؤنڈری لائن سے باہر جاگری، اور آسٹریلیا کو 7 رنز مل گئے۔

یہ دلچسپ منظر دیکھ کر کمنٹیٹرز بھی اپنی ہنسی نہ روک سکے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقا کی ویمنز ٹیم نے پہلے ون ڈے میں کامیابی سمیٹ کر پہلی بار تاریخ میں آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے میچ میں فتح حاصل کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں