جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

’عدم اعتماد بچونگڑا پارٹی کا کھیل نہیں، بزدار 2023 تک وزیراعلیٰ رہیں گے‘

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد بچونگڑا پارٹی کا کھیل نہیں، عثمان بزدار کو وزیراعظم اور پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ ایماندار وزیراعلیٰ عثمان بزدار کرپٹ اپوزیشن کو ہر وقت کھٹکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غبارے سے پہلے کی طرح پھر ہوا نکلنے گی اور عثمان بزدار 2023 تک وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ صادق سنجرانی نے ایوان بہترین انداز میں چلاکر سینیٹرز کا اعتماد حاصل کیا، اور صادق سنجرانی کے اسی غیرجانبدار روہے کی وجہ سے سینیٹرز انہیں چیئرمین سینیٹ منتخب کرانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آزاد اراکین کی بدولت حکومت کا پلڑا بھاری ہے، انشااللہ صادق سنجرانی ہی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں