بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع

اشتہار

حیرت انگیز

اپوزیشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی۔

تحریک عدم اعتماد مسلم لیگ ن کے مرتضیٰ جاوید عباسی کی جانب سے جمع کروائی گئی ہے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کے آئین کے آرٹیکل 6 کے زمرے میں آتے ہیں۔

متن کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے 3 اپریل کو تحریک عدم اعتماد پر رولنگ دی تو سپریم کورٹ نےڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کو غیرآئینی قرار دیا قاسم سوری نےایوان چلاتےہوئےآئین شقوں کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کےخلاف پہلے ہی تحریک عدم اعتمادجمع ہے۔ عدم اعتماد کے بعد اسپیکر یا ڈپٹی اسپیکر اجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی نہیں کر سکتے۔

اہم ترین

مزید خبریں