ہفتہ, دسمبر 28, 2024
اشتہار

تحریک عدم اعتماد : اپوزیشن کا حکومت کیخلاف پلان ”بی” بھی سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن کا حکومت کیخلاف پلان ”بی” بھی سامنے آگیا ، پلان بی میں وزیراعظم پر اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے دباؤ بڑھایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن نے تحریک عدم اعتماد کے ساتھ پلان بی بھی تیارکررکھاہے ،‌ذرائع کا کہنا ہے کہ پلان بی میں ناکامی اور نتائج کے حصول میں تاخیر پر پلان سی تشکیل پائے گا۔

وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹانا پلان اے ہے، اتحادی جماعتوں،منحرف ارکان سے رابطے پلان اے کا حصہ تھے، تحریک عدم اعتماد میں ناکامی کی صورت پلان بی پر عمل کیا جائے گا۔

- Advertisement -

ذرائع نے بتایا تحریک عدم اعتماد ناکام ہونے پر پلان بی پر فورا عملدرآمد ہو گا، پلان بی میں منحرف ارکان اسمبلی کے استعفوں کا آپشن بھی موجود ہے جبکہ وزیراعظم سےاعتماد کاووٹ لینے کا قانون وآئینی طریقہ کار کے مطابق مطالبہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے صدر مملکت، اسپیکر اسمبلی کو تحریری طور پر معاملے پر آگاہ کیا جائے گا۔

خیال رہے اپوزیشن کوعدم اعتمادمیں کامیابی کیلئے172ارکان کی حمایت اور وزیراعظم کو بھی اعتماد کاووٹ لینے کے لئے 172ارکان کی حمایت درکار ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں