تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’کوئی ڈیل نہیں کی، ان سے کہا رجیم چینج روکیں‘

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج آئین کےمطابق حکومت کا ادارہ ہے دشمن چاہتےہیں ہمارے ملک وفوج کو نقصان ہو ہمارا دشمن ہم سے سات گناہ زیادہ بڑا ہے اگرمیں کسی طرح کابھی جواب دوں نقصان ادارے کو ہو گا۔

ٹی وی انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ میں اپنا منہ کھولنا شروع کروں تو نقصان تو ملک کا ہی ہو گا ایک ہی بات کہتا ہوں الیکشن کےسواکوئی حل نہیں ہے میں چاہتاہوں پاک فوج کاامیج خراب نہ ہو آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی بات ہورہی تھی میں نے کہا اگر وہ آپ کو توسیع دے رہے ہیں تو میں دے دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں بندکمروں میں کوئی ڈیل نہیں کر رہا تھا ڈیل کے ذریعے مجھےکوئی کیا دے سکتا ہے؟ میں نے ان سے کہا کہ آپ رجیم چینج نہ ہونے دیں اسے روکیں ملاقات میں انہیں کہاتھاکہ رجیم چینج کے بعد ملک تباہ ہو جائے گا میں نے ارشدشریف کو کہا کہ تمہاری جان کوخطرہ ہے باہر چلےجاؤ، ارشدشریف بہت دلیر تھا وہ باہرنہیں جانا چاہتا تھا سب کو پتہ ہے ارشدشریف کا کیوں منہ بندکرانےکی کوشش کی گئی، ارشد کے پروگرام اٹھا کر دیکھ لیں کس کو اس سے خطرہ تھا، شیری مزاری کےارشدکےمسیجزہیں کہ وہ کہہ رہےہیں میری جان کوخطرہ ہے۔

چیئرمین کا کہنا تھا کہ سائفر کو میں نےکابینہ اورقومی سلامتی کونسل میں رکھاتھا پہلےیہ کہتےتھےکہ سائفر ہے ہی نہیں قومی سلامتی کونسل میں سائفرکوڈی مارش کی بات ہوئی تھی مجھے نااہل کرنے کیلئے کیسز ڈھونڈے جا رہے ہیں، میرے ساتھ ایساسلوک کیا گیا جیسے ملک کا غدار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف اورراناثنااللہ سیاستدان نہیں جرائم پیشہ افرادہیں کاش یہ نظام 6 پہلے یہ نظام دھرم بھرم نہ ہونے دیتے، 6ماہ میں کوشش کی گئی کہ تحریک انصاف کو کرش کردیں ، ٹیلی فون ٹیپ ہوتا ہے،ہماری میٹنگ کی خبریں لیک ہوجاتی ہیں اس لئےلانگ مارچ کی تاریخ بہت خفیہ رکھی تھی، میری جاسوسی کیلئے میرے نوکروں کو پیسے دیئے جا رہےہیں میرے گھر کے ملازموں کو جاسوسی کیلئے کہا جا رہا ہے جن کو قریب سمجھتا تھا وہ وقت آنے پر بدل گئے۔

عمران خان نے واضح کیا کہ یہ ملک تباہی کی طرف لےجارہےہیں بعدمیں سنبھل نہیں سکےگا مجھےکبھی کسی آزاد میڈیا سے خوف نہیں ہے میں نےکوئی کرپشن نہیں کی کہ کسی کاخوف ہو میں قانون کی بالادستی کی بات کرتا ہوں پاکستان میں قانون کی حکمرانی کی بات کرتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -