بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

کوئی جمہوریت صحافتی آزادی کے بغیر کام نہیں کرسکتی، انتونیو گوتریس

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک : سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے صحافیوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ غلط کاموں کی تحقیقات کرنے والوں کے بغیر معاشرہ انصاف نہیں کرسکتا۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں صحافیوں پر تشدد اور آزادی صحافت پر قدغنیں لگانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں پر حملہ معاشرے پر حملے کے مترادف ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر جاری اپنے بیان میں کیا، انتونیو گوتریس نے کہا کہ کوئی جمہوریت صحافتی آزادی کے بغیر کام نہیں کرسکتی۔

- Advertisement -

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا مزید کہنا تھا کہ غلط کاموں کی تحقیقات کرنے والوں کے بغیر معاشرہ انصاف نہیں کرسکتا۔

اس سے قبل انتونیو گوتریس نے دنیا بھر میں تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ آزادی صحت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور صحافی حکومتی مدد سے اپنے فرائض انجام دیں۔

واضح رہے کہ  امریکا میں کچھ روز قبل سفید فام پولیس اہلکاروں کے بدترین تشدد کے باعث سیاہ فام امریکی شہری کی موت ہوگئی تھی جس کے باعث امریکا بھر میں پولیس کےنسل پرستانہ اقدام کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، پولیس کی جانب سے میڈیا ورکروں کو ان مظاہروں کی کوریج سے روکا جارہا ہے جبکہ صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والے صحافیوں کو گرفتار بھی کیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں