تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

نوفلائی زون : نیٹو نے یوکرین کی درخواست مسترد کردی

کیف : نیٹو نے یوکرین میں نوفلائی زون قائم کرنے کا یوکرین کا مطالبہ مسترد کردیا، یوکرینی صدر زیلنسکی کی جانب سے نیٹو کے فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے تیس ممالک پر مشتمل سیاسی و عسکری اتحاد نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) نے یوکرین کی نوفلائی زون قرار دینے کی درخواست مسترد کردی ہے۔

اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی کی جانب سے نیٹو کے فیصلے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، صدر یوکرین کا کہنا تھا کہ نیٹو کے فیصلے سے روس کو بمباری جاری رکھنے کا موقع ملے گا۔

دوسری جانب نیٹو سیکریٹری جنرل اسٹالٹن برگ نے کہا کہ ہم یوکرین میں جاری تنازع کا حصہ نہیں ہیں، تاہم نیٹو اتحادی یوکرین میں طیاروں اور فوج کی عدم تعیناتی پر متفق ہیں۔

پریس کانفرنس میں نیٹو کے جنرل سیکرٹری اسٹالٹن برگ کا کہنا تھا کہ اس تنازع میں مداخلت کی تو روس سے براہ راست تصادم ہوسکتا ہے اور ،تصادم سے ایٹمی جنگ چھڑنے کا خطرہ بھی لاحق ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جاری لڑائی کا پھیلاؤ مزید خطرناک اور تباہ کن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحادیوں نے اتفاق کیا ہے کہ یوکرین کی فضائی حدود میں نیٹو کا کوئی طیارہ موجود نہیں ہونا چاہیے اور نہ ہی نیٹو افواج یوکرین میں ہونی چاہیں۔اسٹالٹن برگ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یوکرین میں آنے والے دن بدتر ہونے کا امکان ہے۔

نیٹو جنرل سیکرٹری نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سےغیر مشروط طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ روس سفارت کاری میں شامل ہو۔ خیال رہے کہ روس کے حملے کے بعد سے یوکرینی صدر کی جانب سے یوکرین کو نو فلائی زون قرار دینے کا مطالبہ کیا جاتا رہا ہے

Comments

- Advertisement -